۱۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 30, 2024
فرحزاد

حوزہ / حرم کریمہ اہل بیت علیہم السلام کے خطیب نے کہا: عمر کی شاہراہ ایک طرفہ ہے اور قابل برگشت نہیں ہے۔ امام حسین علیہ السلام نے کربلا جاتے ہوئے اپنے بھائی محمد بن حنفیہ کو ایک مختصر لکھا۔ انہوں نے محمد ابن حنفیہ کو مخاطب کر کے کہا: دنیا کو فانی سمجھو کہ گویا اصلاً دنیا ہے ہی نہیں اور آخرت کو دائمی حساب کرو کہ گویا ختم نہیں ہوگی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجۃ الاسلام والمسلمین حبیب اللہ فرحزاد نے حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں خطاب کرتے ہوئے کہا: قرآن کریم اور روایات میں موت کے متعلق بہت کچھ کہا گیا ہے۔ انہوں نے کہا: موت ایک ایسی اٹل حقیقت ہے کہ جس سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے مزید کہا: اہم بات یہ ہے کہ ہم اپنے آپ کو موت کے لئے آمادہ کریں۔

حجۃ الاسلام والمسلمین حبیب اللہ فرحزاد نے کہا: موت نابود ہونا نہیں ہے بلکہ موت انتقال کا نام ہے۔ خداوند عالم نے قرآن کریم میں فرمایا ہے۔ "ہم نے موت و حیات کو خلق کیا ہے"۔ پس جو چیز خلق ہوئی ہے وہ ایک ایسا امر ہے جو موجود ہے اور "نہ ہونے" کے معنی میں نہیں ہے۔

دینی علوم کے اس استاد نے کہا: عمر کی شاہراہ ایک طرفہ ہے اور قابل برگشت نہیں ہے۔ امام حسین علیہ السلام نے کربلا جاتے ہوئے اپنے بھائی محمد بن حنفیہ کو ایک مختصر لکھا۔ انہوں نے محمد ابن حنفیہ کو مخاطب کر کے کہا: دنیا کو فانی سمجھو کہ گویا اصلاً دنیا ہے ہی نہیں اور آخرت کو دائمی حساب کرو کہ گویا ختم نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا: امیرالمومنین علیہ السلام نے فرمایا "معرفت کا کم ترین درجہ دنیا سے بے رغبت ہونا ہے۔ اگر تمام دنیا ہم سے لے لی جائے تو ہم غمگین نہ ہوں اور اسی طرح اگر تمام دنیا بھی ہمیں دے دی جائے تو ہم خوش نہ ہوں"۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .